میکسیکو: خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی

میکسیکو: خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں رات گئے آٹھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ ہولناک قدرتی آفت سے ہر طرف تباہی پھیل گئی اور سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ اوکساکا اور چیاپاس کے علاقوں میں خاصی تباہی ہوئی۔

حکام کے مطابق اب تک 61 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ چیاپاس میں شہری دفاع کے محکمے نے شہریوں کو آفٹر شاکس کےلیے خبردار کیا ہے۔

صدر انریق پینا نیٹو نے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے اس موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کے سوگ میں ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے 1985 میں میکسیکو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں