سعودی خاتون نے ولی عہد سے انصاف کی اپیل کر دی

سعودی خاتون نے ولی عہد سے انصاف کی اپیل کر دی

مدینہ منورہ : ام فہد نامی ایک سعودی خاتون نے ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے استغاثہ کیا ہے کہ اسے ان لوگوں سے انصاف دلایا جائے جنہوں نے ناحق اس کا گھر منہدم کر دیا ۔

ام فہد کا کہنا ہے کہ وہ مدینہ منورہ ریجن کے الموارید قریے میں اپنے معذور شوہر کے ساتھ سکونت پذیر ہے ۔ بعض رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑا تھا۔ انہوں نے طاقت کے ذریعے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔

مدینہ منورہ گورنریٹ پہنچ کر شکایت درج کر وائی جس کے بعد   گورنریٹ نے فوری طور پر انصاف دلایا ۔گورنریٹ کی طرف سے کمیٹی قائم ہوئی ، معائنہ کیا ، فیصلہ دیا کہ مکان ہماری ملکیت ہے ۔ ام فہد نے مزید بتایا کہ اس کے باوجود رشتہ دار طرح طرح سے پریشان کر کیے اسے گھر سے نکالنے کا چکر چلاتے رہے ۔

اسی دوران وہ کسی ضرورت سے جدہ کیلئے نکلی تو اس کی غیر موجودگی میں اس کا گھر منہدم کر دیاگیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ گھر میں وہ اور اس کا معذور شوہر رہتے ہیں کیونکہ اس کے سارے بیٹے جنوبی علاقے میں رہائش پذیر ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں