قطری نیوز ایجنسی کی وجہ سے حل ہوتا مسئلہ کھٹائی میں پڑگیا، شیخ عبد اللہ

قطری نیوز ایجنسی کی وجہ سے حل ہوتا مسئلہ کھٹائی میں پڑگیا، شیخ عبد اللہ

ریاض: قطری حکمران خاندان کی معتبر شخصیت شیخ عبد اللہ آلثانی نے کہا ہے کہ قطری نیوز ایجنسی کی دروغ گوئی پر افسوس ہوا ۔

شیخ تمیم کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کے متعلق خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے حل ہوتا مسئلہ کھٹائی میں پڑگیا۔ مجھے جب معلوم ہوا کہ شیخ تمیم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا تو بڑی خوشی ہوئی تاہم بعد ازاں قطری نیوز ایجنسی کی روش پر انتہائی افسوس ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔