مل جونز نے ورلڈ الیون میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کی تصدیق کر دی

مل جونز نے ورلڈ الیون میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کی تصدیق کر دی

لاہور(ابراہیم بادیس):ورلڈ الیون کی پاکستان آمد،آسڑیلیا کی خاتون کھلاڑی نے بڑا انکشاف کر دیا ،معروف آسڑیلین کمنٹرٹر مل جونز نے تصدیق کی ہے کہ وہ ورلڈ الیون میچز کے لیے پاکستان نہیں آرہی ہیں،ورلڈ الیون کے ٹی ٹونٹی میچ بارہ سے پندرہ سے ستمبر تک لاہور میں کھیلیں جائیں گئے جس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

مل جونز کا کہنا ہے وہ پاکستان جانے کے لیے تیار تھیں مگر وقت پر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آسکیں گی،مل جونز نے ٹویٹ بھی کیا جس میں اُنھوں نے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یا د رہے ورلڈ الیون بمامقابلہ پاکستان کے میچ بارہ ستمبر اور پندرہ ستمبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گئے جس کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ورلڈ الیون کے دورے کے بعد ویسٹ انڈیز او ر سری لنکا کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں