جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش بولر بن گئے

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش بولر بن گئے

لندن: جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز سے جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن اوپنر کریگ باریتھ ویٹ کو دوسری اننگز میں ٹھکانے لگا کر عبور کیا۔ اینڈرسن طویل فارمیٹ میں 500 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بنے۔

فاسٹ بولر نے پہلی باری میں 2 شکار کرتے ہوئے ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد 499 کی تھی۔ کارنامہ انجام دینے پر لارڈز میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہو کر اینڈرسن کیلئے تالیاں بجائیں۔

سری لنکن اسپنر مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ شین وارن، انیل کمبلے، گلین میگراتھ اور کورٹنی والش کیرئیر میں 500 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں