امریکی حملہ شمالی کوریا کے لیے بہت ہی برا دن ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی حملہ شمالی کوریا کے لیے بہت ہی برا دن ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے متنبہ کیاہے کہ اگر امریکہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرتا ہے تو یہ شمالی کوریا کے لیے بہت ہی برا دن ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف (فوجی طاقت) استعمال نہیں کرنا پڑے گی۔

صدر نے کہا کہ میں آپ سے معاملات طے نہیں کر رہا،ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے ہمیں یہ موقع ملے کہ کسی دوسرے سے مذاکرات کیے جائیں۔ لیکن، ماضی کی انتظامیہ کی طرح، میں اپنی سوچ کا برملا اظہار نہیں کر سکتا۔ لیکن، میں اتنا بتا سکتا ہوں کہ شمالی کوریا کا رویہ درست نہیں، اور اسے روکنے کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ گذشتہ 25 برسوں کے دوران، امریکی انتظامیوں کو اس بات کا تجربہ ہو چلا ہے کہ سمجھوتا طے ہونے کے ایک روز کےاندر، شمالی کوریا میں کوئی نیا کام شروع ہوجاتا ہے، جو جوہری عزائم جاری رکھنے کی نوعیت کا معاملہ ہوتا ہے۔