'انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی قیادت عمران نہیں کوئی اور سنبھالے گا'

'انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی قیادت عمران نہیں کوئی اور سنبھالے گا'

کراچی: خواب دیکھنے والی سرکار کے نام سے مشہور منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کی ہے جس میں انہوں نے اہم باتیں کیں۔ ایک بیان میں کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں جس میں سب کا احتساب ہونے والا ہے جب کہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہو گی۔

منظور وسان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وفاق میں مشترکہ حکومت ہو گی اور پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا پائے گی اگر عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور انتخابات سے قبل عمران خان کی جگہ کوئی اور پی ٹی آئی کی قیادت سنبھالے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں