'چھ ماہ میں انڈر پاس اور پل بنانے والے حلقے میں ایک اسپتال نہیں بنا سکے'

'چھ ماہ میں انڈر پاس اور پل بنانے والے حلقے میں ایک اسپتال نہیں بنا سکے'

لاہور: این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے یہاں اسپتالوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں۔ حلقے کے اسپتال میں ایک ایک بستر پر تین، تین مریض زیرعلاج ہیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ آپ 6 ماہ میں انڈر پاس اور پل بنا لیتے ہیں لیکن اسپتال کیوں نہیں بنا سکے؟۔ مسلم لیگ (ن) اس حلقے کے لیے ایک اسپتال ہی بنا دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120 لاہور کا دل ہے مگر لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کر لیں کہ گھروں میں پانی آتا ہے یا نہیں جبکہ یہاں کے لوگ پینے کا پانی بھی خریدتے ہیں۔

یاد رہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں