صبا قمر نے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

صبا قمر نے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

لاہور: معروف اداکارہ صبا قمر نے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایف بی آرک ی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی میرا گھر سیل کیا گیا ہے۔


اس حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ سب ایک شخص کی شرارت سے ہو رہا ہے جو پہلے بھی مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ میرے ایف بی آر کے تمام معاملات کلیئر ہیں اور میں اپنے گھر میں بالکل آرام سے بیٹھی ہوئی ہوں لیکن جو لوگ مجھے بدنام کر رہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کروں گی۔ انکا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ مجھے پاکستان کے علاوہ بھارت میں شہرت اور مقام ملا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں