شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی کو شش

شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی کو شش

اقوام متحدہ میں امریکا کی سفارتی ٹیم نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ گیارہ ستمبرکواس مسودہ قرارداد کے بارے میں جس میں شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی بات کی گئی ہے۔
مریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی وائٹ ہاو¿س کی جنگ پسندانہ پالیسیوں اور اقدامات کے باعث بڑھتی جا رہی ہے-
تفصیلات کے مطا بق شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیوں میں شمالی کوریا پر پٹرولیم کے معاملات کی پابندی ، ٹیکسٹائل کی صنعتوں کی پیداوار کی درآمدات پر روک ، شمالی کوریا کے رہنما کے اثاثوں کو منجمد کردینے، ددوسرے ممالک میں روزگارکیلئے گئے شمالی کوریا کے محنت کشوں کو ان کے ملک واپس بھیج دینے اور ضرورت پڑنے پر بین الاقوامی سمندروں میں شمالی کوریا کے جہازوں کی زبردستی تلاشی کی تجویزشامل ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ جمعے کو سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ملکوں کے ماہرین کے اجلاس میں روس اور چین نے ٹیکسٹائل کی صنعتوں کی درآمدات پر پابندی کو چھوڑ کر دیگر سبھی تجاویز کی مخالفت کی تھی -
پیونگ یانگ نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شمالی کوریا کو دھمکیاں دیتے اور اس کے لئے خطرہ پیدا کرتے رہیں گے وہ بھی اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافہ جاری رکھے گا۔دریں اثنا روسی وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کے بارے میں ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور پیونگ یانگ کےساتھ مذاکرات کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے-
روسی وزیرخارجہ نے ماسکو میں فرانس کے وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پرس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت سلامتی کونسل شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد لانے کے بارے میں کام کررہی ہے اور ابھی اس سلسلے میں کچھ کہنا جلد بازی ہے ۔