سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

سری لنکا کے پاکستان دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا .سریز 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی.سریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں ہوگا جو کہ سکیورٹی سے مشروط ہو گا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 28 ستمبر کو پہلا ٹیسٹ ابوظہبی، 6 اکتوبر کو دوسرا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا جائے گا۔سریز 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی.


ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابو ظہبی، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے دونوں میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ابوظبہی میں ہوں گے۔ تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کیلیے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی اور لاہور میں 29 اکتوبر کو میچ کھیلے گی۔