مریم نواز نےمشکل حالات میں سیاسی سفر کا آغاز کیا : ایاز صادق

مریم نواز نےمشکل حالات میں سیاسی سفر کا آغاز کیا : ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اچھرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنیوالا ہے۔ یہ کیس تو ابھی چلے گا دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر کو  کی سماعت ہےانشا ءاللہ اچھےنتائج آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازنےمشکل حالات میں سیاسی سفرکاآغازکیا نواز شریف کا ہر فیصلہ ہمیں قبول ہوگا  ۔نواز شریف جسے قائد بنائیں گے وہ ہمارا قائد ہوگا ۔

این اے 120 کی انتخابی مہم مسلم لیگ ن بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں انہوں نے اسی سلسلے میں اچھرہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کیلیے ضروری ہے ادارےاپنی حدود میں کام کریں۔ضروری نہیں کہ پاکستان کے اندر سے سازش کی جائے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کوئی ایساقدم نہ اٹھایا جائے جس سےملک کانقصان ہو۔

 دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کیخلاف ہمیشہ گلی محلےمیں بھی چوکنارہناہوگا۔