سعودی عر ب نے آخر فیصلہ کر ہی لیا قطر کیلئے ایک اور انتہائی بڑی سزا سنا دی

 سعودی عر ب نے آخر فیصلہ کر ہی لیا قطر کیلئے ایک اور انتہائی بڑی سزا سنا دی

جدہ:سعودی عرب نے بیان جاری کیا ہے کہ جب تک قطر اپنا قطر موقف واضح نہیں کرتا انکی جانب سے کسی بھی بات چیت کا امکان نہیں پیدا ہو سکتا۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ قطر کی خبر رساں ایجنسی نے جو کچھ نشر کیا ہے اس کا کسی طور بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ قطری حکام کی جانب سے جاری حقائق کی تحریف کا حصہ ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قطری حکام نے ابھی تک اس بات کو قبول نہیں کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب قطری حکام کی جانب سے معاہدوں اور حقائق میں ہیرا پھیری سے کسی طور بھی درگزر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
سعودی ذمے دار ذریعے نے واضح کیا کہ "یہ امر ثابت کرتا ہے کہ قطر میں حکام بات چیت میں سنجیدہ نہیں اور اپنی سابقہ پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا مملکت سعودی عرب قطر کے حکام کے ساتھ کسی بھی بات چیت یا رابطے کو معطل کرنے کا اعلان کرتی ہے یہاں تک کہ دوحہ کی جانب سے اعلانیہ صورت میں اپنا موقف واضح کرنے کے لیے بیان جاری کیا جائے۔
سعودی ذریعے نے امیر قطر کی جانب سے سعودی ولی عہد کو کی جانے والی ٹیلی فون کال کی بات چیت کو توڑ موڑ کر پیش کیے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا اور بتایا کہ یہ رابطہ قطر کی درخواست پر عمل میں آیا تھا۔