روسی خلا باز نے مکہ مکرمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

روسی خلا باز نے مکہ مکرمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ماسکو:روسی خلا باز سرگی ریزنسکی نے مکہ مکرمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔


مکہ شہرکے لئے پسندیدگی کاا ظہار کرتے ہوئے فیس بک پر تحریر کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ہر پہلو سے غیر معمولی شہر ہے، شہر کا تعمیراتی ڈھانچہ توجہ طلب ہے۔ میرے خیال میں مکہ شہر خلا سے بھی منفرد نظر آتا ہے۔ دنیا کے دیگر شہروں اور مکہ کو خلا سے دیکھنے پر یہ امتیاز صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ مکہ صبح و شام ہر وقت شاندار شہر ہے۔


یاد رہے کہ روسی خلا باز حیاتیات کا عالم ہے۔ ماسکو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔ روسی تاریخ میں پہلی بار خلائی مشن کی سربراہی کررہا ہے۔