برطانوی لڑکی نے جعلی پولیس افسر بن کر دوست کو 2سال دھوکہ دیا

برطانوی لڑکی نے جعلی پولیس افسر بن کر دوست کو 2سال دھوکہ دیا

لندن : برطانوی لڑکی نے جعلی پولیس افسر بن کر 2سال تک اپنے دوست کو حراساں کئے رکھا


تفصیلات کے مطابق برطانوی لڑکی نے اپنے ایک دوست کو 2سال تک یہ کہہ کر دھمکا رکھا کہ وہ محکمہ پولیس میں بطور افسر کام کرتی ہے حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ غلط بیانی کررہی تھی۔21سالہ لارین نے اپنے دوست پر پابندی لگا رکھی تھی کہ وہ اگر دوسری خواتین کو دیکھے گا تو وہ اسے جیل بھیج دیگی۔اب خود اس خاتون کو 9ماہ کی جیل ہوگئی ہے کیونکہ اس کے دوست نے حقیقت حال معلوم ہونے پر عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔


دوست کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی وجہ سے میری سماجی زندگی تباہ ہوچکی تھی اور یوں میں نے اس سے علیحدگی اختیار کرلی۔خاتون نے دوست پر انٹر نیٹ کے استعمال کو بھی محدود کردیا تھااور کہہ رکھا تھا کہ وہ انٹر نیٹ کی ہسٹری ضائع نہ کرے۔ دونوں میں دوستی 2014ء میں ہوئی تھی۔