پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں: اعزاز احمد چوہدری

 پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں: اعزاز احمد چوہدری

واشنگٹن :امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہناتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ یہ جنگ کامیابی کے ساتھ لڑرہاہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری قوم اور افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔