انگلینڈ آئندہ سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

انگلینڈ آئندہ سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

لندن : انگلینڈ آئندہ سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

میزبان ٹیم تینوں ٹیموں کے خلاف تین ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ نے آئندہ سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوم سیریز کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جون، دوسرا میچ 12 سے 16 جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 جولائی، دوسرا میچ 5 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 11 جولائی، دوسرا میچ 14 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ختم ہونے کے بعد انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد آئرلینڈ کے خلاف سیریز انگلینڈ کی آخری ہوم سیریز ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 10 ستمبر، دوسرا میچ 12 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔