اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں مانسہرہ اور نکیال سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔