سمندری طوفان’ فیکسائی‘ ٹوکیو کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک خاتون ہلاک

سمندری طوفان’ فیکسائی‘ ٹوکیو کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک خاتون ہلاک

ٹوکیو : جاپان میں سمندری طوفان’ فیکسائی‘ ٹوکیو کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد بحرالکاہل کی جانب رخ اختیارکرگیا ہے ، طوفان سے ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہائی تندو تیز ہواو¾ںاور بارشوں سے دارلحکومت سمیت کئی شہروں مں نظام زندگی متاثر ہوا ، ٹوکیو میں9لاکھ گھروں کے لئے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ،130پروازیں منسوخ اور ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ ٹوکیو کانا گاوا اور شزاوکا کے پریفکچرز میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو پہلے ہی انخلاءکی ہدایت کی گئی ہے ۔ 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کا طوفان ایسے وقت میں آیا ہے جب جاپان 20ستمبر کو ہونے والے رگبی ورلڈ کپ کی تیاریاں کر رہا ہے جسے دیکھنے کے لئے تقریباً 4لاکھ غیر ملکیوں کی آمد متوقع ہے۔

سمندری طوفان اب بحرالکاہل کی جانب واپس جارہا ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق فسائی کا مرکزی موسمیاتی دباو¿ 965 ہیکٹو پاسکل تھا ، اس کے ساتھ 144 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چلتی رہیں ور ہوا کے جھکڑوں کی رفتار بھی 216کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ حکام نے سمندری طوفان فسائی کے سبب کاناگاوا پریفیکچر کے اےبینا شہر اور ایزو اوشیما جزیرے میں 70 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی تھی۔ جاپان میں شدید موسمیاتی صورتحال سے قبل سمندری طوفان نے جزیرہ نما کوریا میں تباہی پھیلائی جہاں املاک کے علاوہ کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔