آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی  ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی  ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: ccount

راولپنڈی:آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے جی ایچ کیو میں  ملاقات کی جس میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کینتھ ایف میک کینزی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پہلے ون آن ون ملاقات کی، پھر وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو سٹریٹجک ماحول، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔