بی ایڈ کے لیے عمر کی حد ختم کرنا خوش آئند ہے، شہزاد رائے

بی ایڈ کے لیے عمر کی حد ختم کرنا خوش آئند ہے، شہزاد رائے

کراچی:معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے بی ایڈ کرنے کے خواہش مندوں کے لیے عمر کی حد ختم کرنا خوشآئند ہے۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس فیصلے پر دلی خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایڈ کے لیے عمر کی حد جو پہلے 28 برس تھی اسے ختم کرنے سے طالبعلموں کے ٹیچر بننے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔