پاکستان کو فوری طور پر نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

Pakistan should immediately recognize Afghanistan, Amir Jamaat-e-Islami
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر  نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کی اپنی ترجیحات ہیں، دنیا کی اپنی۔

لاہور میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چودھری اکرم کی جانب سے جماعت اسلامی لندن کے رہنما سید شوکت علی شاہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ایسا وقت بھی آیا ہے کہ سپر پاور امریکہ کے صدر کو روتے ہوئے دیکھا۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر فرید پراچہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک، ڈائریکٹر نیو نیوز محمد عثمان، ایگزیکٹو ایڈیٹر نئی بات و پروجیکٹ ہیڈ لاہور رنگ ہمایوں سلیم سمیت دیگر صحافتی شخصیات اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔