نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد واپسی، پاکستانی شائقین بھرپور استقبال کرنے کے منتظر

18 years of New Zealand team's return, Pakistani fans are waiting for a warm welcome
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: کرکٹ کے شائقین نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 18 سال بعد دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین مہمان ٹیم کا راولپنڈی اور لاہور میں بھرپور استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے سے قبل شائقین کرکٹ کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں چاچا کرکٹ محمد جلیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 سال قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آخری مرتبہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھا تھا، خوشی ہے کہ طویل عرصے بعد دونوں ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سٹیڈیم جائوں گا۔

چھوٹا چاچا کرکٹ نے کہا کہ میری عمر تو 61 سال ہے مگر کرکٹ سے محبت اور وابستگی اتنی شدید ہے کہ جب بھی کرکٹ کا میچ دیکھتا ہوں یا اس سے متعلق کوئی بھی بات سنتا ہوں تو پرجوش ہو جاتا ہوں اور ایسا لگتا ہے میری عمر 18 سال ہو گئی ہے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے مداح چودھری کبیر احمد نے کہا کہ اس تاریخی سیریز کے آغاز کا شدت سے منتظر ہوں۔ دل کی گہرائیوں سے قومی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ لاہور کے دو ننھے پرستار زہرا اور یزدان نے کہاکہ ہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کو کھیلتا دیکھنے کے منتظر ہیں، پانچوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ دیکھنے کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور جائیں گے۔

dbf8bb76f38dbe5687cf748e1350ce3e

سندھ سے تعلق رکھنے والے ماما کرکٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ لاہور کے چاچا پاکستانی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا استقبال کرنے کے لئے ایک خصوصی پوسٹر اٹھا کر سٹیڈیم جائوں گا اور سٹینڈ سے نیوزی لینڈ کا جھنڈا بھی بلند کروں گا۔

لاہور کے ہی مسٹر پاکستان نے کہا کہ کرکٹ سے بہت پیار کرتا ہوں اور کسی ایک ٹیم کی حمایت کی بجائے اس سیریز میں لگنے والی ہر بائونڈری، ہر وکٹ اور ہر گیند پر بھرپور داد دوں گا۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے امجد پہلوان نے کہا کہ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں اور اپنے فیورٹ کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جائوں گا۔