سابق افغان حکومت میں شامل کرپٹ وزراء کے بینک اکاؤنٹس منجمند کردیئے گئے

سابق افغان حکومت میں شامل کرپٹ وزراء کے بینک اکاؤنٹس منجمند کردیئے گئے

کابل: افغانستان کی سابق حکومت کے بد عنوان عہدے داروں اور پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق سابق افغان حکومت کے کرپٹ عہدے داروں کے خلاف اقدامات شروع ہو گئے، افغان مرکزی بینک نے کارروائی کرتے ہوئے سابق کرپٹ پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بدعنوان افراد کے اکاؤنٹس افغان سینٹرل بینک کی جانب سے منجمد کیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک میں تقریباً 10 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں، تاہم افغانستان کے ذخائر کی اکثریت فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ طالبان کی جانب سے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 10 ارب ڈالر کے ذخائر پر ہاتھ ڈالنے کا کوئی امکان نہیں ہے، یہ ممکن ہے کہ زیادہ تر اثاثے آنے والی کئی دہائیوں تک امریکی بینک کھاتوں میں منجمد رہیں۔