افغان طالبان کی حکومت آنے کےبعد آسٹریلیا کی پہلی دھمکی

Afghan women cricket team,Australia cricket board,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

سڈنی:افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد آسٹریلیا کی طرف سے پہلی دھمکی دی گئی ،آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ اگر خواتین پر پابندی برقرار رکھی گئی تو نومبر میں شیڈول ٹیسٹ میچ منسوخ کر دینگے ۔

آسٹریلیا نے افغانستان سے تا ریخی ٹیسٹ میچ منسوخ کر نے کی دھمکی دے دی ، طالبان کی جانب سے خواتین کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے بیان کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے اگر افغان خواتین پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہتا ہے تو ہمارے پاس افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نومبر میں شیڈول ٹیسٹ میچ کو منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔

افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے جب نئی افغان اسلامی قوانین کے بعد خواتین پر شرعی پابندیاں لگائی گئی ہیں ،آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی طرف سے افغان خواتین کرکٹرز پر پابندی کے بعد یہ پہلی دھمکی ہے جو افغان طالبان کو ملی ہے ابھی تک اس دھمکی کے بعد افغان امارات اسلامی کی طرف سے کوئی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا ۔