رامیز راجہ کی شاداب خان سے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Ramiz Raja,Shahdab Khan,PCB,Babar Azam

لاہور :رامیز راجہ سے قومی کرکٹر شاداب کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں ممکنہ پی سی بی چیئرمین رامیز راجہ نے ٹیم پاکستان کے مستقبل کا پلان بھی شیئر کیا ۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی رامیز راجا سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے پلان سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی ،شاداب خان کا کہنا تھا رامیز راجانے اپنا پلان بتایا ہے،انہوں نے کہا ہمارے پاس رزلٹ نہیں   ، ہمیں  تیز کرکٹ   کھیلنی ہو گی ، بہترین نتائج کیلئے ایگریسو اور ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہو گی ۔

کپتان بابر اعظم سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں ٹیم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ،انہوں نے کہا مصباح الحق اور وقار یو نس  کے جانے  سے آئیڈیل صورتحال  نہیں   ہے ، لیکن  آگے کا سوچنا ہو گا ، ورلڈ کپ بھی قریب ہے  منفی چیزوں  پر دھیان نہیں  دیں گے ۔

رامیز راجا نے کہا ہمارا گول ورلڈ کپ ہے ،نیوزی لینڈ سیریز سے اس کی تیاری ہو گی ،انہوں نے کہا ثقلین مشتاق کے آنے سے سپنرز کوبھی فائدہ ہوگا ،لیکن موجودہ صورتحال میں کرکٹ کے سٹائل کو تبدیل کرنا ہو گا ،قومی ٹیم کو ایگریسو ہو کر کھیلنا ہوگا ،ماڈر ن کرکٹ کھیل کر ہی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔