تین گھنٹوں میں 2 مہینوں کے برابر بارش ،فرانس کی گلیاں ،بازار ،ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگے 

Severe floods,France,south-west France,heavy Rain in France

کراچی میں گزشتہ سال بارشوں کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں آج ویسے ہی صورتحال فرانس جیسے ملک میں صرف تین گھنٹے کی بارشوں نے بنا دیا ،فرانس کی گلیاں ،بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔

فرانسی میڈیا کے مطابق فرانس میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ۔

فرانس کے شہر ایجن میں 3 گھنٹوں کے دوران 2 مہینوں کے برابر بارش ہوئی  جس کے بعد  گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ۔

مقامی حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامت پر منتقل کرنا شروع کر دیا ۔