وزیر اعظم عمران خان زیر صدار ت نیشنل ایکشن پلان کا اعلیٰ سطحی اجلاس ،15 اہم نکات کا جائزہ 

PM Imran Khan, PTI,Speaker National Assembly,National Action Plan

اسلام آباد :وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت  اعلٰی سطح کے اجلاس میں  نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ،ایکشن پلان کے حوالے سے وزیراعظم نے  اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔

وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس  اسلام اباد میں  ہوا  ،اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  ،ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدسمیت عسکری حکام ، وفاقی وزراء،اور دیگر متعلقہ حکام  نے  شرکت کی ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کو این اے پی پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ ارکان نے ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔

 اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے پندرہ نکات کا جائزہ لیا گیا ،جبکہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔