پاکستان نیوز ی لینڈ کرکٹ سیریز سے قبل اہم کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا 

PCB,Pakistan Cricket Team,Covid 19,Pak Vs NZ Series 2021

اسلام آباد:نیوزی لینڈ کیساتھ کرکٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا ،کھلاڑی کو کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ۔

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز سے قبل ہی ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا ،محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا لیکن یہاں اچھی خبر یہ ہے کہ دیگرسیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچنے والے دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد صرف محمد نواز کو کوویڈ 19 پروٹوکولز کوفالو کرتے ہوئے قرنطینہ بھیج دیا گیا ۔

اسلام آبا د پہنچنے پر آن آرائیول پاکستان کرکٹ ٹیم کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جہاں محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ 

واضح رہے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔