دورہ پاکستان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: دورہ پاکستان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ  (ای سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ پاکستان کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم کے کپتان این مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں معین علی، جونی بئیرسٹو،سیم بلنگز،جوس بٹلر، ڈیوڈ ملان ، سیم کرن،کرس جارڈن،لیام لیونگسٹن، جیسن رائے،ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔  ان کے علاوہ پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عادل رشید، ٹامل ملز، کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ کا حصہ بنائےگئے ہیں۔

ای سی بی کے مطابق ٹام کرن، لیام ڈاؤسن اور جیمز ونس ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ  آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی انگلش اسکواڈ کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے  متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 14 اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔