این سی او سی کا تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکافیصلہ

School NCOC

 اسلام آباد:این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلا وروکنے کے لیے ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بھر رہیں گے۔اطلاعات کے مطابق کورونا کی تمام پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک رہے گا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

33c997e3ad20d7367e036ec6d98abc6f


این سی او سی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  پنجاب، کے پی اور آئی سی ٹی کے 24 ہائی ڈیزیز اضلاع میں 12 ستمبر تک نافذ کردہ این پی آئی کو 15 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا جائزہ 15 ستمبر کو لیا جائے گا۔

قبل ازیں وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر این سی او سی کو تعلیمی اداروں سے متعلق تین تجاویز ارسال کی تھیں۔اول تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو پہلے کی طرح طلبا کی نصف تعداد کے ساتھ کھولا جائے۔ دوسری تجویز یہ تھی کہ تعلیمی ادارے تین دن مکمل بند اور تین دن کھولے جائیں جبکہ تیسری تجویز  کہا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیئے جائیں۔

این سی او سی نے اسکول بند کرنے کی تجویز منظور کرتے ہوئے اس حوالے سے احکامات جاری کردئیے ہیں۔