وزیراعظم سے قطر کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات ،افغان صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے قطر کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات ،افغان صورتحال پر گفتگو
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان  سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر امور خارجہ  نے  ملاقات  کی ہے۔افغانستان میں ہونے والی پیش رفت اور پاکستان قطر تعلقات کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں طویل تنازع کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان اور خطے کے لیے پرامن،محفوظ اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں سیکورٹی صورتحال اور معیشت کو مستحکم کرنا بہت ضروری ہےپاکستان افغانستان کی معاشی ترقی  کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کرے۔وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نےتجارت،سرمایہ کاری، توانائی میں مزید تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

قطر کے نائب وزیراعظم و خارجہ نے پاکستان کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششوں کا اعتراف  کیا۔دوطرفہ اور علاقائی امور پر پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے قطر کے عزم کا اظہار کیا۔