لاہور، ایم اے او کالج کی طالبہ نے لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

لاہور، ایم اے او کالج کی طالبہ نے لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا
کیپشن: لاہور، اے او کالج کی طالبہ نے لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ایم اے او کالج کی ایک طالبہ نے کالج لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سائیکالوجی کی ایک طالبہ نے کالج انتظامیہ کو تحریری طور پر شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ اسے اور اس کی ساتھی طالبہ کو ایک لیکچرار کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔  طالبہ کے مطابق لیکچرار کی جانب سے کہا گيا کہ نمبر لگوانے ہیں تو باہر ملاقات کریں اور نازیبا پیغامات بھی بھیجے گئے۔

طالبہ کی شکایت پر پروفیسرکی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے انکوائری کی اور موبائل فون ڈیٹا بھی انکوائری کا حصہ بنایا اور انکوائری رپورٹ محکمہ تعلیم کو بھیج دی۔ 

کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ صرف ایک طالبہ نے شکایت کی تھی جس پر انکوائری کی گئی اور لیکچرار کو کسی مردانہ کالج میں تبادلہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایم اے او کالج میں پہلے بھی ایک لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور انکوائری میں لیکچرار کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا لیکن پرنسپل نے بے گناہی کا لیٹر جاری نہ کیا۔ بعد ازاں انگریزی کے لیکچرار نے خودکشی کر لی تھی۔