افغانستان کی شکست کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والوں پر جرمانہ عائد

افغانستان کی شکست کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والوں پر جرمانہ عائد

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ 2022 میں پاک، افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو تین تین ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 2 لاکھ روپے بنتا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بلوائیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا گای تو جیل کی ہوا کھانے کے علاوہ ڈی پورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شارجہ میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد مشتعل افغان تماشائی ہمیشہ کی طرح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستانی تماشائیوں کو سٹیڈیم کے اندر اور باہر تشدد کا نشانہ بنانے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس معاملے پر کہا تھا کہ تماشائیوں کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کیلئے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا اور اس معاملے کو متعلقہ حکام کو سامنے اٹھایا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ گزشتہ سال دبئی میں افغانستان کے تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا جبکہ 2019میں ہیڈنگلے لیڈز میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں