عمران خان جیل گیا تو لگ پتہ جائے گا: وزیر داخلہ

عمران خان جیل گیا تو لگ پتہ جائے گا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتہ جائے گا، عمران خان کو جولائی اور اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لاپتہ افراد کیس کے معاملے میں کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتہ کر دیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو گا، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کچھ حقیقتیں ایسی ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہو سکتیں، مسئلے کے حل کیلئے مدد اس صورت ہو سکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ان کیمرا سماعت کریں۔ 
ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ صرف کرنے والی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی، عمران خان کو جولائی، اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔

مصنف کے بارے میں