عمران خان کے خلاف فرد جرم ، پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان 

عمران خان کے خلاف فرد جرم ، پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نےعوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے  کل شام ملک بھر میں احتجاج  ہو گا۔ قیادت کی جانب سے رہنماوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چئیرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ملک بھر میں پرامن احتجاج ہوگا۔  ملک بھر میں پاور شو کر کے پیغام دیا جائے گا کہ قوم اور کھلاڑی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے  کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں