نسیم شاہ کا افغانستان کیخلاف استعمال ہونے والا تاریخی بیٹ نیلام کرنے کا اعلان 

نسیم شاہ کا افغانستان کیخلاف استعمال ہونے والا تاریخی بیٹ نیلام کرنے کا اعلان 

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر اور افغانستان کیخلاف عمدہ چھکوں کے ذریعے شاندار فتح دلانے والے نسیم شاہ نے اس میچ میں استعمال ہونے والا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے فتح حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ 
پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ نسیم شاہ نے آخری اوور میں لگاتار 2 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ 
میچ کے بعد روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا تھا کہ میرا بلا ٹھیک نہیں لگ رہا تھا جس پر میں نے محمد حسنین سے بلا لیا اور پھر اس سے چھکے لگائے۔ محمد حسنین اس وقت کریز پر نسیم شاہ کا ساتھ دینے موجود تھے۔ 

6083da93883b29abe9292db0cf107c89


محمد حسنین نے تاریخی لمحات میں استعمال ہونے والا اپنا یہ بیٹ نسیم شاہ کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا تو نسیم شاہ نے اسے نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقصد کیلئے استعمال ہو گی جبکہ 50 فیصد رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں