امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز مجھ کو مائنس کرنا چاہتے ہیں، کل ان کے خلاف اہم اعلان کروں گا: عمران خان 

امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز مجھ کو مائنس کرنا چاہتے ہیں، کل ان کے خلاف اہم اعلان کروں گا: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلر مجھ کو مائنس کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف اہم اعلان کل گوجرانوالہ میں کروں گا۔ 

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل ہمارا گوجرانوالہ جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے سلسلے کا آخری جلسہ ہوگا۔ اگلے مرحلے کا اعلان جلسہ میں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مائنس ون فارمولے پر چل رہا ہے لیکن پوری قوم پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں