عمران خان کو مائنس نہیں ہونے دیں گے، پنجاب سے پہلے وفاقی حکومت بدل دیں گے: ترجمان پی ٹی آئی 

عمران خان کو مائنس نہیں ہونے دیں گے، پنجاب سے پہلے وفاقی حکومت بدل دیں گے: ترجمان پی ٹی آئی 
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جواب میں سب واضح کردیا ہے۔ جج صاحبان کو مطمئن کرنا وکلاء  کا کام ہے۔ عمران خان کو مائنس کیا گیا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا۔ یہ عدالتوں کے فیصلے  نہیں بلکہ اس کا فیصلہ عوام نے بیلٹ سے کرنا ہے۔ ہمارے ایم پی ایز سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاق کی حکومت تبدیل کردینگے۔ 

  

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے فواد چودھری نے کہا کہ  آج سینئر لیڈر شپ کی میٹنگ ہوئی۔ قیادت نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔  قیادت کی جانب سےٹیکنِیکل ناک آؤٹ کرنےپرتشویش کااظہارکیاگیا۔ کل ملک بھر سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ تحریک کاآغازعمران خان سےاظہاریکجہتی کیلئےکیاجارہاہے۔ پوری قوم یک زبان ہوکر ریلی میں شرکت کرے۔ آئندہ ہفتےبجلی،تیل اوراشیائےخوردنی میں اضافےپربات کریں گے۔ ملک بھرمیں بہت بڑاسیلاب آیاہواہے۔  اس وقت بھی عمران خان کونااہل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان کےخلاف دہشت گردی کےمقدمےبنائےجارہےہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پرو اور  اینٹی عمران خان میں بٹی ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں ڈمی کابینہ ہے۔ جن حلقوں میں الیکشن ہوناتھےکسی میں بھی سیلاب نہیں۔ بلاول نےناٹک شروع کردیاکہ الیکشن ملتوی نہیں ہوناچاہیے۔  ایشیاکپ کی طرح ہماری سیاسی تحریک بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت  غیر قانونی اور عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت ہے۔  عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ عمران خان کے علاوہ اس وقت کوئی جماعت اپوزیشن میں نہیں ہے۔ کل پنجاب اور  خیبرپختونخوا کابینہ کے ممبران سڑک پر کھڑے رہے۔ہمارے رہنماؤں کو ہائیکورٹ جانے سے کل روک دیاگیا۔ 

مصنف کے بارے میں