26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 42.70 ہوگئی

26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 42.70 ہوگئی

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کیا طرف سے جاری کردی رپورٹ میں  ہفتہ وار  مہنگائی کی مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔

 20 کلو آٹے کا تھیلا 51  روپے 75 پیسےمہنگا ہوا ہے ، انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، اور دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد کے مطابق  چائےکی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں ۔ پیاز 73 روپےکلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر14 روپے46 پیسے کلو ، کیلا 2 روپے 46 پیسے فی درجن اور  گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی ہوئی ہے ۔

 ادارہ شماریات  کے مطابق  رواں ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔