آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے ملاقات کی۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی بنیادوں پر شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی شراکت داروں کے تعاون سے سیلاب متاثرین بحالی میں مدد ملے گی۔ 

مصنف کے بارے میں