ایشیا کپ: پاکستانی بلے باز ناکام ، پوری ٹیم 121 پر ڈھیر

ایشیا کپ: پاکستانی بلے باز ناکام ، پوری ٹیم 121 پر ڈھیر
سورس: Twitter

 دبئی: ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکاکے خلاف پاکستان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

دبئی میں کھیلے جا رہے ہیں میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور کوئی بھی بلے باز سری لنکن باؤلرز کے سامنے نہیں ٹک سکا۔ پاکستانی ٹیم پورے اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور 5 گیندیں قبل ہی پویلین لوٹ گئی ۔ 

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، محمد نواز 26 ، محمد رضوان 14 ،فخر زمان اور افتخار احمد 13،13 اور خوشدل شاہ 4 رنز بنا سکے۔ آصف علی اور حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 

سری لنکا کے ہسرنگا ڈسلوا نے 3 ، ٹھیکشانا  اور مدوشان نے 2،2 ،کرونارتے اور دھنن جایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مصنف کے بارے میں