امریکہ نے ایرانی کمپنی پر پابندی لگا دی

امریکہ نے ایرانی کمپنی پر پابندی لگا دی

امریکا کے محکمہ خزانہ نے روس کو ڈرون فراہم کرنے والی ایرانی کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تٖفصیلات کے مطابق  امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے ڈرون تیار کرنے میں ملوث تین دیگر ایرانی کمپنیوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے  محکمہ خزانہ نے پابندی لگانے کا اعلان جمعرات کو کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں موجود سفیران ایئرپورٹ سروسز کو ایران اور روس کے درمیان روسی افواج کی پروازوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں پابندی لگائی گئی ہے۔

امریکہ نے  ان پروازوں پر بھی پابندی عائد  کی ہے  جن کے ذریعے ایران کے تیار کردہ ڈرون اور متعلقہ ساز و سامان روس کو پہنچا یا جاتا تھا ۔

 واضح رہے  اگست میں ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا نے ایک ملٹری ڈرون مقابلہ بھی کیا تھا۔