توہین عدالت ،عمران خان کی طرف سے حامد خان کو وکیل کرنا  غلط فیصلہ، پارٹی نے مشورہ  نہیں دیا: فواد چودھری 

توہین عدالت ،عمران خان کی طرف سے حامد خان کو وکیل کرنا  غلط فیصلہ، پارٹی نے مشورہ  نہیں دیا: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کی طرف سے حامد خان کو وکیل مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں ہے۔ حامد خان عدالت میں عمران خان کا موقف ہی درست طور پر نہیں بیان کرسکے۔ 

اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ ہماری وکیل کی چوائس انتہائی بری ہے۔ خان صاحب نے پتا نہیں کس کے مشورے پر حامد خان کو وکیل کیا کم از کم پارٹی کی طرف سے انہیں یہ مشورہ نہیں دیا گیا کہ وہ حامد خان کو وکیل کریں۔ 

فواد چودھری نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھی کہہ چکے ہیں کہ حامد خان سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر تھا اور یہ پیسے لے کر کیس کا فیصلہ کرواتے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں