دوسرا ون ڈے :ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار

دوسرا ون ڈے :ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ میں 283 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور صرف56 رنز پر آدھی ٹیم پویلین کی جانب لوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم کریز پر نہ جما سکی اور پہلے بلے باز ایون لیوس صرف 13 رنزبنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے بلے باز والٹن 10 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔ہوپ نے 15 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ بلے باز کیرن پویل 11 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔جیسن محمد صرف 1 سکور کرنے کے بعدہی پویلین لوٹ گئے.

پاکستان کی جانب حسن علی نے 2 ، محمد عامر ، جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔