شام کی خانہ جنگی عالمی طاقتوں کے لیے چیلنج بن گئی

شام کی خانہ جنگی عالمی طاقتوں کے لیے چیلنج بن گئی

دمشق : بشاالاسد کی فوج نے جنوبی صوبے ڈیرامیں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں امریکا کا کہنا ہے شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک روس بشارالاسد کو تحفط فراہم کرتا رہے گا۔شام کے جنوبی صوبے ڈیرا البلد، Deraa al Balad ،میں بشارالاسد کی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے گئے۔
امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی داعش کے ساتھ شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں دونوں طرف سے شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔امریکا کی اقوام ِ متحدہ میں سفیر نکی ہلے کا کہنا ہے ۔ جب تک روس اور ایران بشارالاسد کو تحفط فراہم کرتے رہے گے شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ایران اور روس نے شامی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکے میزائل حملے سے صرف دہشت گردوں کو مدد ملی۔