ٹی وی اینکر کے شوہر کی کار سے ٹکر انے والے ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیا

ٹی وی اینکر کے شوہر کی کار سے ٹکر انے والے ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیا

نیودہلی : ٹی وی نیوز اینکر جس نے اپنے شو ہر کی موت کی خبر پڑھ کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی ۔اس کے بارے میں نئی خبر آئی ہے کہ اس کے شو ہر کی گاڑی کو ٹکرانے والے ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جس میں نیوز اینکر کا شوہر بھی شامل تھا موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے ۔ڈرائیور کا کہناہے کہ وہ حادثے کے بعد ڈر کر بھاگ گیا تھا ، اسے نہیں پتہ تھا کہ اس کی ٹکر سے افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی وی اینکر نے اپنے شو ہر کی خبر بریکنگ نیوز میں چلائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:    ہندوستانی نیوز کاسٹر نے اپنے شوہر کی ٹریفک حادثے میں موت کی خبر بریکنگ نیوز میں پڑھ دی

مصنف کے بارے میں