لاہور میں دو بڑے جڑواں ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ

لاہور میں دو بڑے جڑواں ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ

لاہور: لاہور سٹی اتھارٹی نے لاہور میں 28سٹوری جڑواں ٹاور بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جڑواں ٹاور پرکی سب آخری منزل اور چھت پر ریسٹورینٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔
منصوبے کے مطابق لاہور کے جیل روڈ پر ان عمارتوںکی تعمیر کی جائے گی ۔ان کی تعمیر پر 4.25ارب روپے لاگت آئے گی۔
لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کے ذرائع کا کہناہے کہ ان عمارتوں کی تعمیر ڈیویلپمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت کی جائے گی ۔
ان ٹاوروں کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے نے معروف کنسلٹنٹ پارٹیوں سے باقاعدہ طو رپر درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ایل ڈی اے نے پر ی کوالیفیکیشن کی www.lda.gop.pk پر معلومات حاصل کی جاسکتیں ہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق 8000سکوئیر میٹر پر پھیلے ان ٹاوروں میں متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔