مجھے تم سے نفرت ہے ،سابقہ محبوبہ کو تین برس تک ایک پیغام ملتا رہا

مجھے تم سے نفرت ہے ،سابقہ محبوبہ کو تین برس تک ایک پیغام ملتا رہا

لاہور:جہاں محبت ہو وہاں شکوے اور شکایتیں بھی ہوتی ہیں لیکن جن کے مراسم ختم ہو جائیں تو کچھ دن بہت تکلیف میں گزرتے ہیں لیکن پھر حالات جلد ہی واپس معمول پرآجاتے ہیں لیکن ایک صاحب نے اپنے محبوبہ کے دور جانے کا اتنا غم لیا بلکہ وہ کچھ زیادہ ہی آگے نکل گیا،وہ   اپنی سابقہ محبوبہ کو تین سال تک ایک ہی پیغام بھیجتا رہا،جس میں لکھا ہوتا کہ مجھے تم سے نفرت ہے۔
پکاسکو نامی شخص کے ٹوئٹر پر دو ہزار فالورز ہیں اس نے اپنے اکاونٹ پر تصویر بھیجی جس سے صاف پتا چل رہا تھا کہ اب صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ شخص روزانہ سات بج کر 45منٹ پر پیغام بھیجتا ہے اور اسے یاد دہانی کرواتا ہے جس پر لکھا تھا کہ مجھے تم سے نفرت ہے،سابقہ محبوبہ نے جواب میں لکھا کیا تم روزانہ ایک ہی میسج بھیجنا بند نہیں کر سکتے۔