ملک میں امن آئے گا تو سرمایہ کار بھی آئیں گے، حمزہ شہباز

ملک میں امن آئے گا تو سرمایہ کار بھی آئیں گے، حمزہ شہباز

تلہ کنگ: مسلم ن نے تلہ کنگ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پہلی بار سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن ہوئے۔ بلدیاتی اداروں کو فنڈز اور اختیارات بھی دیں گے۔ بلدیاتی اداروں کی پشت پر سیاسی جماعتیں ہوئیں تو جمہوری ادارے مضبوط ہونگے۔

انہوں نے کہا 2013 کے مقابلے میں اس وقت دہشتگردی کے واقعات میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ ملک میں امن آئے گا تو سرمایہ کار بھی آئیں گے۔ حمزہ شہباز شریف کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا سیاسی جماعتوں کی باریاں آتی رہتی ہیں۔ باری آئی تو ترقی اور خوشحالی کی باری آئے گی۔ سیاسی لوگ ہیں غلطی کریں گے تو معافی مانگ کر تسلی ہو گی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وہ خوردبین لا دیں جس سے انکے منصوبے دیکھ سکیں۔ ہم تخت کی سیاست نہیں کرتے مسائل حل کرنے سے آئندہ انتخابات میں ووٹ ملیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں